google-site-verification: googled7d185d71c2c9e89.html voiceofwords: انوشے اشرف کی بڑی خواہش پوری ہوگئی

Wikipedia

Search results

Tuesday, November 3, 2020

انوشے اشرف کی بڑی خواہش پوری ہوگئی

 

انوشے اشرف کی بڑی خواہش پوری ہوگئی

انقرہ (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ و میزبان انوشے اشرف کی ترکی جانے کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہوگئی۔ترکی کی سیر و تفریح پر نکلی انوشے اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے ترکی سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا اور بتایا کہ ترکی جانا ان کی زندگی کی بڑی خواہشات میں سے ایک تھی

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ترکی کے سفر کے حوالے سے بتایا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ ان کا ترکی جانے کا پلان بنا اور کئی مرتبہ یہ پلان مختلف وجوہات کی بنا پر منسوخ بھی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران انہوں نے مختلف جگہوں کا دورہ کیا لیکن ذہن میں ترکی جانا سوار تھا اور کپادوکیہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کی شدید خواہش تھی

انوشے اشرف نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے مشکل حالات کے باوجود ہرکسی کو زندگی جینے کی امید کرنی چاہیے، انہوں نے بتایا کہ میں بس دعا کرتی تھی تاہم یہاں آنے کا پلان اچانک بنا





No comments:

Post a Comment

Popular Posts