google-site-verification: googled7d185d71c2c9e89.html voiceofwords: امریکہ کا اگلا صدر کون ؟ 1984 سے ہر الیکشن کی درست پیشگوئی کرنے والے نے اپنا فیصلہ سنا دیا

Wikipedia

Search results

Tuesday, November 3, 2020

امریکہ کا اگلا صدر کون ؟ 1984 سے ہر الیکشن کی درست پیشگوئی کرنے والے نے اپنا فیصلہ سنا دیا

 


امریکی صدارتی انتخاب کل ہونے جار ہاہے جس کی تیاریا ں مکمل ہیں ، امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے مخالف امیدوار جوبائیڈن نے اپنی اپنی الیکشن مہم بھی مکمل کر لی ہے اور دونوں کل کے دن کے بعد نتائج کا انتظار کر یں گے لیکن اس سے پہلے 1984 سے اب تک تمام الیکشنوں کی درست پیشگوئی کرنے والے معروف تاریخ دان اور پروفیسر ” ایلن لیکمین “ میدان میں آ گئے ہیں ,اس بار انہوں نے امریکی صدر کا قرعہ ” جوبائیڈن “ کے نام نکال دیاہے  اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کی پیشگوئی کی ہے جبکہ اس سے قبل 2016 کے الیکشن میں ایلن لیکمین نے ٹرمپ کی کامیابی کی پیشگوئی کی تھی  جو درست ثابت ہوئی تھی

غیر ملکی ٹی وی چینل ”فاکس نیوز “کے مطابق امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر ” ایلن لیکمین “ نے وائٹ ہاﺅس ماڈل کیلئے 13 اصول بنائے ہیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ اندازہ لگاتے ہیں اورپھر الیکشن کے نتائج کی پیشگوئی کرتے ہیں ،انہیں اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے پروفیسر ” ایلن لیکمین “ نے جوبائیڈن کی جیت کی پیشگوئی کر دی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان اصولوں کے مطابق جو حساب لگایا جاتاہے وہ مکمل طور پر موجودہ حکومت کی کارکردگی کو سامنے رکھ کر کیا جاتاہے کہ یہ دوبارہ وائٹ ہاﺅس حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے یا پھر اسے اپوزیشن کے آگے ہار جائیں گے

یہ اصول مختلف موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں جن میں حکومت کے خلاف سامنے آنے والے سکینڈلز، پارٹی کا اپنے نمائندوں پر کنٹرول ، معیشت کی حالت ، سماجی بے چینی ، غیر ملکی فوجی کامیابیاں اور ناکامیوں سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں ۔

ایلن لیکمین نے اپنی پیشگوئی کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ موجود ہ حکومت کی دوبارہ کامیابی اس چیز پر منحصر نہیں ہوتی کہ انہوں نے الیکشن مہم کتنی اچھی چلائی بلکہ جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ ” گورننس “ ہو تی ہے ۔ایلن لیکمین کے مطابق ان  اصولوں (keys) میں سے چھ جس امیدوار کے حق میں ہوں گے وہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گا جبکہ الیکشن مہم کے دوران کیے جانے والے تبصروں اور انتخابی مہم کو رائے دہندگان کی جانب سے مسترد کر دیا جاتا ہے

اسی تھیوری اور قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے ایلن لیکمین نے 2016 میں ٹرمپ کی کامیابی کی پیشگوئی کی تھی ، یہ پیشگوئی ٹرمپ کی نظروں سے بھی گزری تھی اور انہوں نے ” واشنگٹن پوسٹ “میں چھپنے والی اس پیشگوئی کی کاپی کے ساتھ شکریہ کا پیغام بھی بھیجا تھا ۔ایلن لیکمین کا کہناتھا کہ اس وقت 7 اصول  امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری پیشگوئی یہ ہے ”کہ ڈونلڈ ٹرمپ 1992 میں” جارج ایچ ڈبلیو بش “کے بعد ری الیکشن ہارنے والے امریکہ کے پہلے صدر ہوں گے ، یعنی انہیں دوسری ٹرم نہیں ملے گی ۔“ایلن لیکمین نے ان نتائج کو مکمل طور پر 2020 میں ہونے والے تمام واقعات سے منسوب کیا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ اس سے پہلے ٹرمپ کے امکانات زیادہ بہتر تھے کیونکہ صرف چار اصول یا چابیاں ان کے خلاف تھیں ، بہر حال کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے اقتصادی بحران اور اس کے ساتھ ساتھ ” مینا پولیس “ میں سیاہ فام ” جارج فلائیڈ “ کی ہلاکت سے پیدا ہونے والی سماجی بے چینی کے باعث ٹرمپ کے امکانات یکسر تبدیل ہو گئے ۔ ان کا کہناتھا کہ جب آپ ” اوول آفس “ میں بیٹھتے ہیں تو آپ دھوپ کا کریڈٹ لیتے ہیں اور آپ کو بارش کا الزام بھی ملتا ہے اور اس وقت امریکہ پر سخت بارش ہو رہی ہے ۔انہوں نے اپنی پیشگوئی پر کھڑے ہوتے ہوئے کہا کہ ”میں اب بھی اپنی پیشگوئی پر قائم ہوں کہ اس الیکشن میں ٹرمپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور جوبائیڈن نئے صدر ہوں گے ۔“



No comments:

Post a Comment

Popular Posts